#"ٹک_ٹوکرز_اور_ہمارا_ایمان "
#مینار_پاکستان والے سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔۔۔
لڑکی بھلے اوباش حرکتیں کیے جا رہی تھی مگر آپ کی تربیت کہاں پر جا سوئی۔؟؟
کیا آپ کو علم نہیں ہے کہ غیر عورت کو بنا کسی شرعی عذر کے چھونا کس قدر قبیح گناہ ہے۔۔
آپ کی اس وقتی تفریح نے سوائے ذلت کے اور کچھ نہیں بٹورا۔۔۔
آپ نے ناصرف خود کو بلکہ ملک و قوم کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے۔۔۔
کبھی سوچا ہے کہ شریعتِ اسلامیہ اس حوالے سے کیا درس دیتی ہے۔؟
ملاحظہ فرمائیں:
اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا ہے :
💖"اور زنا کے قریب بھی نہ پھٹکو بلاشبہ وہ فحش کام اوربہت برا راستہ ہے۔" (الاسراء: 32 ) ۔
تو آپ ذرا غور کریں کہ اللہ تعالی نے کس طرح زنا کے قریب جانے سے بھی منع فرمایا ہے جوکہ مجرد فعل سے بھی زيادہ بلیغ ہے اس لیے کہ اس میں ( یعنی قریب جانے سے روکنے میں ) زنا کے سب مقدمات و اسباب ودواعی شامل ہوجاتے ہیں ۔ دیکھیں تفسیر السعدی ص:742 ) ۔
💖"تم میں سے کسی شخص کے سر میں کیل ٹھونک دی جائے ، یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی غیر محرم عورت کو ہاتھ لگائے۔"( صحیح الجامع:5045)
میرے خیال میں یہی فرمان ہی کافی ہے۔۔۔
📌اب تصویر کے دوسرے رخ کی طرف چلتے ہیں۔
محترمہ کے میں نے گزشتہ ویڈیوز دیکھے ہیں جہاں پر ایک نامحرم کے گالوں پر ہاتھ پھیرتی موسیقی کی دھن پر اٹھلاتی پھر رہی ہیں۔۔۔
#14_اگست کو مینار پاکستان پہنچنے پر اپنے چاہنے والوں کو مطلع کر کے وہاں پر شرکت کی دعوت دینا اور پھر وہاں پر نامحرم چاہنے والوں کے ساتھ چپک کر سیلفیاں بنوانا ، گالوں پر ہاتھ پھیرنا اور ہوا میں بوسے اچھالنا کہاں کی شرافت ہے۔؟؟؟
بوسے اچھالنے کا مطلب یہ ہے کہ آ جاؤ دروازہ کھلا ہے۔۔!!!
سالوں کی مہنگی عزت بیچ کر چند سالوں کی سستی شہرت تو خرید لی ہے مگر انجام بہت بھیانک ہے پیاری۔۔۔!!!
توبہ کا دروازہ کھلا ہے جیسے سرعام بوسے اچھالے ہیں ویسے ہی اب عوامی معافی کا بھی اعلان فرماتی جائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی سستی شہرت کی پجارن ایسے اقدامات اٹھانے سے قبل سوبار سوچے۔۔۔۔
میرے لیے حجت اقرار الحسن یا پھر یاسر شامی نہیں ہیں بلکہ اللہ ربّ العزت کے فضل و کرم سے قرآن وسنت ہے۔۔۔۔
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ لوگ کون سے فتاویٰ جاری کر رہے ہیں۔
آپ لوگ ایک لڑکی کے ویڈیو بنا کر عوام میں پھیلانے پر رتی بھر نالاں نہیں ہیں۔؟؟
مجھے فرق اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کو پس پشت ڈالنے پر پڑنا چاہئے۔۔۔
ایک عورت جسے شریعت حکم دے رہی ہے۔۔۔
💖وَقَرْنَ فِىْ بُيُوْتِكُنَّ وَلَا تَبَـرَّجْنَ تَبَـرُّجَ الْجَاهِلِيَّـةِ الْاُوْلٰى ۖ وَاَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَاٰتِيْنَ الزَّكَاةَ وَاَطِعْنَ اللّـٰهَ وَرَسُوْلَـهٝ ۚ
"اور اپنے گھروں میں بیٹھی رہو اور گزشتہ زمانہ جاہلیت کی طرح بناؤ سنگھار دکھاتی نہ پھرو، اور نماز پڑھو اور زکوٰۃ دو اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو۔"
کیا اس لڑکی یا اس جیسی ہزاروں اس بات کو ماننے کے لیے تیار ہیں۔۔؟؟؟
آپ انہیں ایک بار بولیں تو سہی کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں۔۔۔
جب آپ فطرت کو اتار اتار پھینکو گے تو کیا عزت اور کہاں کی عزت۔؟؟؟
ویسے آپ کے سر پر دوپٹہ نظر نہیں آتا اور ہمدردیاں بٹورنے کے لیے آپ سر پر دوپٹہ اوڑھے تشریف فرما ہیں۔؟
کیا چادر چار دیواری صرف ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے رہ گئی ہے۔؟؟
آپ نے مردوں کے اس مجمعے کو بوسے اچھال اچھال کر ہراساں کیا ہے ، ان کے جذبات کو بھڑکایا ہے۔۔۔ جب آگ کی بھٹی کے پاس بیٹھیں گے تو چنگاریاں تو آئیں گی ، یہ آپ کی بھڑکائی گئی آگ کی چنگاریاں تھیں جو آپ کو گیند کی شکل میں اچھالنے ، ساتھ لپٹانے اور نوچنے کی نوبت لے آئیں۔۔۔
میری ان تمام دعوت نظارہ دینے والیوں سے مؤدبانہ گزارش ہے:
اللہ کا واسطہ ہے خود کو سدھار لیں اس سے قبل مالک الموت آپ کو آخری ہچکی تک لے آئے۔۔۔
اپنی قبر کو کیڑوں سے کیوں بھرتی ہو۔؟؟؟
ان جنسی ہیجان زدگان کی بھی بھوک آپ ہی بڑھا رہی ہیں ، جب آپ ہاضمے کی پھکی سے لے کر شیمپوز صابن کے اشتہار میں سرعام نہاتی دکھائیں دیں گی تو کیا مرد حضرات بیٹھ کر استغفار کریں گے۔؟؟؟
ان کے ساتھ بھی شیطان ہے وہ بھی آنکھوں کے زنا سے لطف اندوز ہوں گے۔۔۔
مارننگ شوز سے لے کر ڈرامے فلمیں حتیٰ کہ خبرنامہ میں آپ کے میک اپ زدہ چہرے مردوں کی شہوات بڑھانے کا سازو سامان ہیں۔
کھلے بال ، کھلے سینے ، چست لباس اور میک اپ سے آراستہ چہرے آخر مرد کیا کرے۔۔۔؟
نگاہیں جھکائے۔!!!
اگر اسے نگاہیں جھکانے کا حکم ہے تو پردے کا حکم آپ کو بھی ہے تو پھر آپ پہلو تہی کیوں برتتی ہیں۔۔۔؟
آپ کی لبھاتی ادائیں کتنوں کو زنا سے قریب تر کرتی ہیں ، کبھی سوچا ہے۔؟؟؟
جب جنسی خواہشات امڈ آتیں ہیں تو پھر نہ بچی ، بوڑھی اور نہ جوان بچتی ہے ، پھر قبروں سے مردہ نکال کر بھی جنسی شہوت پوری کر لی جاتی ہے۔۔۔
آپ ناولز اٹھا کر دیکھ لیں ہر دوسرا ناول بنا کسی تگ و دو کے آپ میں جنسی ہیجان بڑھانے کا سامان مہیا کر رہا ہے۔۔۔
ان ناولز میں ہمبستری کی ایسی ایسی منظر کشی پڑھنے کو دستیاب ہے کہ شادی شدہ کے کانوں سے بھی دھواں نکل اٹھتا ہے۔۔۔
آخر میں اتنی سی گزارش ہے جیسے بیٹی کی تربیت ضروری ہے ویسے ہی بیٹوں کو بھی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔۔۔
مائیں بیٹے کی ایسی تربیت کریں کہ وہ اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اہل ایمان کے لیے بھی ٹھنڈی گھنیری چھاؤں بنے۔!!!
#Umm_Umayr
اللہ ربّ العزت کا واسطہ ہے اللہ سے ڈر جاؤ۔!!!
#تحریر_ام_عمیر
📌میرے اس مضمون کو پھیلانے ،پسند کرنے کی اور نقل و چسپاں کی سب کو اجازت ہے۔
جتنا ہو سکے اس پیغام کو عام کریں۔ !!!
جزاکم اللہ خیرا جمیعا 💐
Comments
Post a Comment