چادر کی اہمیت

 #copy

پتہ نہیں کون لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ مرد ایسا اور پاکستان ایسا ہے۔

پچھلی ساری باتیں چھوڑیں ،آج کا ایک واقعہ شئیر کرنا چاہوں گی ،ابھی بعد از مغرب چھوٹی بہن نے ضد لگائی کہ فلاں چوک پہ آلو کے چپس مزے کے ملتے وہ کھانے ہیں۔ میں نے چادر لی اور اس کو لے کر چل پڑی کہ کچھ واک بھی ہو جائے گی۔ چوک پہ جا کر دیکھا تو جہاں سے چپس لینے تھے اس کے ارد گرد ہجوم تھا لوگوں کا ۔ بہت مجمع ، جو سب کے سب مرد تھے اور چپس کے انتظار میں ہی کھڑے تھے کافی دیر سے۔ (وہاں کی چپس کافی مشہور ہیں) ۔

میں بہن کو لے کر کافی پیچھے ہی کھڑی ہو گئی کہ ایسے مردوں میں آگے جانا عجیب لگتا ہے۔ مگر صرف 2 منٹ بعد ہی میں نے دیکھا کہ میرے سامنے سے تقریباً تمام جگہ خالی ہو گئی ۔ وہ تمام مرد جو کافی دیر سے کھڑے تھے انہوں نے وہ جگہ چھوڑ دی۔ چپس والا بھائی میری طرف متوجہ ہوا۔ سب سے پہلے مجھے چپس تھمائی اور میں گھر آ گئی۔ 

کہنے کو چھوٹی سی بات ہے نا یہ؟

مگر یہ ہے میرے پاکستان کے مردوں کا اصل چہرہ! 

اور یہ ہے "چادر" کی اہمیت ۔۔

Comments

Popular posts from this blog

ابلیس کا بہکاوہ

اشرف المخلوقات

Silent Message